English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں اسکول طالبہ کو زندہ جلا دیا گیا

القمر

بھارت میں اسکول کی طالبہ کو سفاک قاتلوں نے زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو کے ضلع ولوپروان میں پیش آیا جہاں 14 سالہ اسکول کی طالبہ کو مقامی حکمران جماعت سے وابستہ 2 افراد نے زندہ جلا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے دکاندار کی بیٹی گھر پر اکیلی تھی جسے ملزمان نے آگ لگا دی جس سے اس کا جسم 95 فیصد تک جھلس گیا اور وہ پیر کے روز اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے گھر سے چلانے کی آوازیں سننے اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا تو اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی کو تشویشناک حالت میں سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کراتے ہوئے 2 ملزمان کا نام لیا جن کا تعلق مقامی حکمران جماعت سے ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے