ریاض:سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 سے 27 مئی تک ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق لوگوں کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری یا دوا اور ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔
