English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

القمر

لبنان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

بین اقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم حسن دیاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے کو روکنے کے لیے جمعرات سے 4 روز کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہلک وبا سے نمٹنے میں ملنے والی کامیابیاں کو بے احتیاطی اور بعض شہریوں کے غیر زمہ دارانہ رویے کے باعث خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے زبردست کامیابیاں سمیٹی تھیں، بعض علاقوں میں غفلت برتی گئی اور کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جس سے مہلک وبا سے نمٹنے کوششیں رائیگاں جانے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے