ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: ٹرمپ کے ذاتی اثاثوںسے متعلق مقدمے کی سماعت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں صدارتی اختیارات پر جاری آئینی بحث کے تناظر میں امریکی عدالت عظمیٰ نے ایک اور مقدمے کی سماعت شروع کی ہے جس میں یہ تعین کیا جائے گا کہ کیا صدر کو اپنے مالی معاملات مخفی رکھنے کا حق حاصل ہے کہ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے اب تک ایسی دستاویزات عام نہیں کی ہیں جن سے ان کی ذاتی دولت اور ان کی خاندانی کمپنی کے مالی معاملات کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ امریکی کانگریس کی 2 کمیٹیوں اور نیو یارک کے وکیل استغاثہ کی طرف سے صدر ٹرمپ کے ٹیکس واجبات طلب کرنے کے باوجود صدر نے یہ دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب تک صدر ہیں انہیں استثنا حاصل ہے اور وہ یہ معلومات فراہم کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے صدر کے اقدامات پر نظرثانی کرنے اور پراسیکیوٹرز کی طرف سے ان کی تحقیق کرنے کے اختیارات پر دورس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس مقدمے کا فیصلہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے سنائے جانے کی توقع ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عدالت عظمیٰ کے جج یہ سماعت ٹیلی فون پر کریں گے۔ جن 3 درخواستوں پر سماعت ہو رہی ہے ان میں صدر ٹرمپ کے وکلا پر اعتراض کیا گیا ہے کہ انہوں نے ثبوت فراہم کرنے لیے سمن کے اجراکا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی۔ واشنگٹن اور نیویارک میں ذیلی عدالتیں صدر کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہیں لیکن ان فیصلوں پر عملدآرمد کو عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سنائے جانے تک روک دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں