برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکام نے کورونا وبا کے باعث عائد سفری پابندیوں کو توڑنے والے امریکی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 20 سالہ امریکی خاکروب کے بھیس میں سیکورٹی اہل کاروں کو دھوکا دے کر فرینکفرٹ ائرپورٹ سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ سیکورٹی اہل کاروں نے بھیس بدلنے کے باوجود بیج نہ ہونے پر اسے نظر میں رکھ لیا اور موقع ملنے پر دھرلیا۔
امریکی نوجوان جرمنی میں غیرقانونی داخلے کی کوشش پر گرفتار
القمر
