English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاؤ یونیورسٹی لیب میں کورونا علاج عوام کے لیے مفت

القمر

کراچی (رپورٹ : حماد حسین)ڈاؤ یونیورسٹی لیب کورونا کے روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور روزانہ آنے والے تمام ٹیسٹ سیمپلز بلامعاوضہ  لیے جاتے ہیں اور رپورٹ بھی کسی چارجز کے بغیر جاری کی جاتی ہے۔

 اس سلسلے میں ٹیسٹ کرانے والوں سے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے، کورنا ٹیسٹ کی یہ سہولت حکومت ِ سندھ کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں صبح سویرے پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کے 250ٹوکن بلاامتیاز اور بلامعاوضہ فراہم کیئے جاتے ہیں، جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے اور محکمہ صحت حکومت سندھ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے حاصل کیے گئے  سمپلز بھی ڈاؤ لیب کو فراہم کیئے جاتے ہیں، اس ضمن میں کسی مرحلے پر کسی بھی قسم کے سروس چارجز یا کسی بھی نام پر کوئی چارجز لاگو نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ َاب تک ڈاؤ میں کورونا کے ہزاروں ٹیسٹ کسی بھی قسم کے چارجز کے بغیر کیے گئے ہیں، عوام الناس  کورونا ٹیسٹ کے سلسلے میں جلدی ٹیسٹ کرانے کے نام پر یا کسی بھی قسم کے سروس چارجز کے نام پر  کوئی رقم ادا نہ کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ نائنٹین کے تمام امور حکومت ِ سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے دیکھے جارہے ہیں، ٹیسٹ کے اخراجات حکومت ِ سندھ کی جانب سے دیئے جارہے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی عالمی وبا کوڈ نائنٹین کے سلسلے میں اقدامات قومی خدمت کے طور پر انجام دے رہی ہے۔

اس سلسلے میں کورونا متاثرین کے بہترین دستیاب علاج کے ساتھ ساتھ تحقیق کے مید ان میں سرگرمِ عمل ہے اور اس کی ایک ریسرچ ٹیم نے کورونا کے علاج کے لیے انٹرا وینس امیونوگلوبلن (وریدی انجیکشن)بھی تیا ر کر لیاہے،جس کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت تمام متعلقہ اداروں نے دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے