English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخو پورہ: ٹائر پھٹنے سے گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

القمر

مانانوالہ (آن لائن) مانانوالہ تیز رفتار لوڈر ویگن ڈالہ ٹائر پھٹنے سے درخت کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شیخوپورہ فیصل آباد ایکسپریس وے روڈ مانانوالہ کچی کوٹھی کے قریب شاہکوٹ سے لاہور کی جانب جانے والی تیز رفتار ویگن ڈالہ نمبر ایل ای ایس 7992 ٹائر پھٹنے سے درخت اور کھمبے سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں 22 سالہ شعیب ولد افضال 33 سالہ شیخ یاسر ولد گلزار اور 55 سالہ ذوالفقار ولد گلزار شامل ہیں۔ 2 حقیقی بھائی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 24 سالہ محمد وحید ولد محمد شفیق 20 سالہ بہاول ولد رمضان اور 24 سالہ شہروز ولد شفیق شامل ہیں زخمیوں کو ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے عملے نے ڈسڑکٹ اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ہے۔نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مانانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے