English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

القمر

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایک کیو ایم)پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی صورتحال سمیت کراچی ، حیدرآباد سے متعلقہ عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر آئی ٹٰی امین الحق ، اقبال محمد علی خان،صلاح الدین اور عثمان قادری پر مشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ سندھ کی صورتحال سمیت کراچی ، حیدرآباد سے متعلقہ عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں ، پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے وزیراعظم کے اقدامات قابل تحسین ہے، ایم کیو ایم کورونا کی روک تھام اور ریلیف سے متعلق حکومتی کاوشوں کو سپورٹ کرتی ہے اورحکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہاہے، ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے،کورونا کی وجہ سے کراچی کی عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی سہولت اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ماضی میں اشرافیہ اور ایک مخصوص طبقے کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے متعلق وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، ہماری ترجیح سندھ کے عوام ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے