ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کی فوجی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ فرم کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پانے کے بعد دستخط کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سمجھوتے کے تحت اوشکوش التدریہ مینوفیکچرنگ ( او ٹی ایم) کے نام سے نئی فرم قائم کی گئی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی اوشکوش ڈیفنس امریکی فوج کے لیے گاڑیاں تیار کرتی ہے اور سعودی کمپنی التدریہ مینو فیکچرنگ سعودی صارفین کو فوجی گاڑیاں مہیا کرتی ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت او ٹی ایم سعودی عرب میں عسکری وجی اور سیکورٹی خدمات مہیا کرنے والی ایک بڑی کمپنی بن جائے گی اور فوجی گاڑیاں تیار کرے گی۔اس کی مصنوعات میں سب سے پہلے عسکری ٹرک کی تیاری شامل ہوگی،جو اوشکوش ڈیفنس کے معیارکے مطابق ہوگا۔ اس کے حقوق دانش سعودی عرب ہی کو حاصل ہوں گے اور یہ ملکی سطح پر باربرداری میں استعمال ہونے والی پہلی گاڑی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق اس سمجھوتے پر امریکا اور سعودی عرب کے حکام نے ایک اجلاس کے دوران میں دست خط کیے، جس میں ٹی ایم سی اور اوشکوش ڈیفنس دونوں کے نمایندے بھی شریک تھے۔
سعودی عرب اورامریکی کمپنیوں کا دفاعی صنعت میں نیا معاہدہ
القمر
