English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: جعلی میک اپ اور غذائی اشیا تیار کرنے والا گروہ گرفتار

القمر

ریاض: سعودی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر جعلی میک اپ کا سامان و غذائی اشیا تیار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کرلیا۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سیکورٹی فورسز کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر جعلی غذائی اشیا و میک اپ کا سامان تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
گروہ غیر قانونی تارکین وطن افراد پر مشتمل تھا جو جعلی اشیا کے ساتھ ساتھ کھانے کی چیزوں جیسے کافی، چھوٹی الائچی اور مصالحہ جات میں ملاوٹ بھی کر رہا تھا۔
ترجمان وزارت تجارت کے کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی تمام اشیا ضبط کرلی گئیں ہیں جبکہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کی حراست میں دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے