English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ

القمر

پنجاب حکومت عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے پرغور  شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربرہی میں اجلاس ہواجس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام شریک  تھے۔

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کی تجویز پر غور کیا گیا،25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔

وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔

دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے