English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی نے پاکستانی کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

القمر

انقرہ: ترکی نے طبی سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان سمیت 30 ممالک کے کورونا  مریضوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

ترک وزارت صحت سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ترکی 20 مئی سے پاکستان سمیت 30 ممالک سے کورونا کے مریضوں کی آمد کو قبول کرے گا اور وزارت صحت انہیں ملک میں علاج کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

نوٹی فکیشن میں پاکستان سمیت جن ممالک کے نام شامل ہیں ان میں عراق، لیبیا، آذربائیجان، جارجیا، ترکمانستان، ازبیکستان، قزاقستان، یونان، یوکیرین، روس،  جبوتی، الجزائر، کوسووا، مقدونیہ، البانیہ، بوسنیا، رومانیہ، سربیا ، بلغاریہ، موولڈووا، صومالیہ ، کویت، قطر، بحرین، عمان، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، کرغزستان اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ہے۔

ایک کورونا مریض کے ہمراہ دو افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ مریض کے ہمراہ ان افراد کی اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے