افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے رہنما شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا ہے کہ بھارت کابل حکومت کو سپورٹ کر کے افغانستان میں منفی کردار ادا کر رہا ہے۔
قطرمیں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت پچھلے 40 سال سے افغانستان میں ہے اور اس نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا۔
طالبان رہنما نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں کرپٹ گروہ کے ساتھ اپنے معاشی، عسکری اور سیاسی تعلقات بنا رکھے ہیں۔
شیر محمد عباس نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہ ہے تو افغان طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔
