مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مسجد اقصیٰ کے امام اور مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو شیطانی، استعماری اور نسل پرستانہ حملے کا سامنا ہے،عالم کفر نے اس ظلم صہیونیوں کی مدد کی، 1948 ء میں صہیونی ریاست کے ارض فلسطین پرقیام سے شروع ہونے والی النکبہ بھی جاری ہے اور اس مکروہ مہم کا مقصد فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ سنچری ڈیل بھی نکبہ کے تسلسل کا حصہ ہے ۔خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ اور دیگر اجتماعی عبادات پرپابندی عایدہے۔
فلسطینی قوم کو کیخلاف عالم کفر نے صہیونیوں کی مدد کی، مفتی اعظم فلسطین
القمر
