ملک میں آج کے روز کورونا سے مزید 28 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 923 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 1993 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 169 کیسز 16 ہلاکتیں، پنجاب 762 کیسز 8 ہلاکتیں، بلوچستان 148 کیسز ایک ہلاکت، اور اسلام آباد سے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158 تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 17 ہزار 241، پنجاب میں 15 ہزار 346،
بلوچستان میں 2692، خیبر پختونخواہ میں 6230، اسلام آباد میں 997، گلگت بلتستان میں 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
