ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیس بال فیڈریشن کے صدر کی تجویز کو عملی جامہ پہنایا جائے،پرویز شیخ

کوٹری/لاہور(جسارت نیوز)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے اسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے کھلاڑیوں اور کوچز کو اسپیشل پیکج دینے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے آئیسولیٹڈ کھلاڑیوں یعنی قومی اثاثے کی مستقبل قریب کی کارکردگی میں تنزلی سے نہ صرف بچانے بلکہ میڈلز کی تعداد اور رینکنگ میں اضافے کا باعث بننے کی غرض کیلیے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے.انہوں نے فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ اور دیگر میڈیا کے نمائندوں سے لاک ڈائون کے دوران بار بار گفتگو میں اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیئے گئے تو ہمیں ایشیا میں اپنی رینکنگ بچانا مشکل ہوجائے گا.اس لیئے کھیلوں کے قریب ترین انٹرنیشنل ایونٹس کے شیڈولز کے لحاظ سے اس کھیل کی پوری متوقع پاکستان ٹیموں کو ترتیب وار 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھ کر کلیئر کرکے جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لاجنگ, بورڈنگ اور دیگر سہولیات کے ساتھ کیمپنگ کا بندوبست کیا جائے اور قوم کے اس سرمایہ کو نہ صرف کورونا کے خطرات سے بچایا جاسکے گا بلکہ انکا کیریئر بچا کر پاکستان کے رینک کو بین الاقوامی سطح پر برقرار رکھنے میں معاون ہوگا اور فیڈریشن اور خود کھلاڑیوں اور انکے والدین و کوچز کی کی کئی سال کی محنت ضائع ہونے سے بچے گی.حال ہی میں بھارت کی پوری کی پوری کرکٹ ٹیم نے پیسے اور ملک کے نام کی خاطر مستقبل قریب میں آسٹریلیا سے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے نبرآزما ہونے کیلیے خود کو 2 ہفتوں کے لیئے قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ملکی مفاد کی خاطر یہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔اس لیئے ہم بھی اپنے کھلاڑیوں سے بھی اسی طرح کی امیدیں رکھتے ہیں۔اس ضمن میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سے مختلف فیڈتیشنز نے آن لائن ٹریننگ سسٹم رائج کرکے کھلاڑیوں کو انکے گھروں میں رہتے ہوئے تربیت فراہم کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں