English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصباح الحق نے دل کا اسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کردی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا، ملک میں بچوں کے امراض قلب کا اسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کاسوچا، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کے امراض قلب کا اسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے