کراچی سینیٹرل جیل میں بھی قیدی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے،متاثرہ قیدیوں کو ائسولیٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں 212قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے، جیل کے 8اہلکاروں میں بھی کورونامثبت آیا ہے، اب تک کیے گئے 370ٹیسٹ میں سے 212کیس مثبت آئے ہیں۔
جیل حکامکا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل جیل سے مزید 700قیدیوں کے نمونے لیے گئے ہیں،کورونا سے متاثرہ قیدیوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، فی الحال کسی قیدی میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے، کورونا سے متاثرہ جیل اہلکاروں کو بھی ائسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
