کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کوآن لائن کلاسز کے لیے اپیلی کیشن متعارف کرادی۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ہم نےلرننگ ایپ متعارف کرادی ہےجس سےبچےڈیجیٹل کلاس لےسکتے ہیں، لرننگ ایپ کسی بھی اینڈرائیڈموبائل سےڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہے، یہ ایپ سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں ہے، سندھ ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےایپ بنائی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ آن لائن کلاسیں ریگولر کلاسز کا نعم البدل نہیں، لیکن ابھی ہم اسکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کیبل ٹی وی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا سکتی ہے، انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے طلبا کو میسر نہیں، اس پرکام کررہےہیں،ڈیجیٹل کلاس رومز کی سہولت کے لئے کام کیاہے۔
