کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز(آئی ایچ ایف)نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی۔ عالمی ادارہ برائے ہاکی نے تمام ممالک کے فیڈریشنز کو احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے ہاکی کھیل کو ایک مرتبہ پھر سے بحال کرنے کی اجازت دے دی۔آئی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ ہاکی سرگرمیوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق گائیڈلانز بھی فیڈریشنز کو بجھوائی گئی ہیں۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے زور دیا ہے کہ کھیل سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپسی آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا، آفیشلز مصافحہ کرنے سے گریز کریں، ہینڈسینیٹائزز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں، طبیعت ناساز ہونے پر میدان میں جانے سے گریز کریں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے تمام ممالک کو ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی
القمر
