English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کا عید کے دنوں میں کرفیو مزید سخت کرنیکا اعلان

القمر

استنبول: ترکی کی حکومت نے عید کے دنوں میں کرفیو مزید سخت کرنیکا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امارات کے بعد ترکی نے بھی عید کے چھٹیوں کے دوران کرفیو میں مزید سختی کرنے کا اعلان کردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک میں عید کے چار روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی میں تئیس مئی سے چھبیس مئی تک کرفیو لگایا جائے گا جبکہ عراق کے تمام صوبوں میں عید کے پہلے دن سے کرفیو کا آغاز ہوگا جو 72گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا کہ ہے کہ بیس مئی سے کرفیو میں دو گھنٹے کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق عید الفطر یعنی 22 اور 23 مئی کو بھی متحدہ عرب امارات میں سخت کرفیو نافذ کرہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے