English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالٰہیار،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

القمر

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہیار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، دو زخمی، کامارو شریف میں کار کی ٹکر سے 70 سالہ ضعیف شخص، عمر ساند میں رکشے کی ٹکر سے 50 سالہ عورت جاں بحق، دو افرادزخمی۔ ٹنڈوالہٰیار کے سلطانہ آباد تھانے کی حدود میں واقع کامارو شریف کے مقام پر تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرنے والے 70 سالا سومجی میگھواڑ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سومجی میگھواڑ شدید زخمی ہونے کے چند منٹ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ ہوگیا جبکہ عمر ساند تھانے کی حدود میں واقع عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر تیز رفتار آٹوچنگ چی رکشا ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ رکشا ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مذکورہ حادثات میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ ضلع ٹنڈوالہٰیار میں ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم و کرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، مختلف تھانوں کے ایس ایچ او کی جانب سے کارروائی ملزمان گرفتار اور منشیات برآمدکرلی گئی۔ ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار کی ہدایت پر منشیات فر وشوں اور جرائم و کرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا ایس ایچ او عمر ساند نے خفیہ اطلاع پر لنک روڈ بھورل شاہ فارم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص دیالو ولد موملو کچھی کوہلی ساکن گوٹھ غلام رسول آرائیں پیارو لونڈ تعلقہ جھنڈو مری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے تھانے پر مقدمہ درج کردیا جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او سلطان آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ہرچند ولد دھرموں کچھی کوہلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے