English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ ،مطالبات کی عدم منظوری،پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کے لیے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے چانڈکا سول اسپتال کی سینٹرل لیبارٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر صدر ضمیر سانگی، سینئر نائب صدر آفتاب احمد چانڈیو، جنرل سیکرٹری منور منگی، عبدالجبار ناریجو، غلام حسین لانگاہاور غلام مصطفیٰ کلہوڑو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کی بڑی بڑی باتیں اور میڈیکل اسٹاف کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں، مطالبات کی منظوری کے لیے دو گھنٹوں کی ٹوکن اسٹرائیک کی جا رہی ہے، مکمل بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید ہیں اپنا وعدہ نبھائیں، کیسے ممکن ہے کہ سی ایم احکامات دیں اور فنانس سیکرٹری رد کر دیں، دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں اسپتالوں کے ملازمین کو بھی رسک الائونس فراہم کیا جائے، متعدد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، ماسک، سینی ٹائزر، ہینڈ گلوز تک فراہم نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے