English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر کے ہنگامی قرض کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کے علاج اور غریبوں کی مدد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ایمرجنسی امدادی قرض کا بندوبست کیا ہےجس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق  یہ رقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر کے مطابق کورونا کی وبا سے معاشی اور صحت کےمسائل بڑھ گئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے بینک پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے