English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے،ترجمان پالپا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب (پالپا) کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سینئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا،اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی ریکارڈنگ سے ہوگا۔

سینئر پائلٹ طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں،جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے