English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

القمر

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے باعث عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

اس کے علاوہ قطر، یو اے ای، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، ان ممالک میں بھی عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے بھی کل چاند نظر نہ آنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

دوسری جانب وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے