English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلس ویلز کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چین

القمر

پاکستان میں موجود چینی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا نوٹس لیا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 69 ویں سالگرہ ہے، گزشتہ 69سال سے پاک چین دوستی ایک دوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے ، یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے تاہم چین ایلس ویلز کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے علاقائی امن کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے چین نے پاکستان کو 55 ملین امریکی ڈالر کا طبی سامان مہیا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے