وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہےکہ اگر مشاورت سے قمری کلینڈر پر جانے کا فیصلہ ہوجائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، چاند کی رویت شرعی معاملہ ہے، شرعی طریقے سے معاملے کو ڈیل کرنا ہوگا۔
نور الحق قادری نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند پر اختلاف آج کی بات نہیں کئی عشروں سے یہ معاملہ ہے،چاند سے متعلق اعلان کا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے، یہ کمیٹی 1880سے چاند سے متعلق اعلانات کرتی رہی ہے۔
