ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تُرک صدر اور امیر قطر کا ٹیلی فون پر رابطہ‘ اہم امور پر گفتگو

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردان نے امیر ِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک صدر اور امیر قطر نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون پر اتفاق کیا اور معاشی مسائل کے نمٹنے کے لیے ساتھ رہنے کا عزم کیا۔ واضح رہے کہ ترکی اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ گزشتہ برس ترکی میں معاشی بحران کے دوران قطر نے مشکل موقع پر ساتھ نبھاتے ہوئے انقرہ کے لیے بڑے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں