English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا میں ٹریفک حادثہ12 افراد شدید زخمی

القمر

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہر گرین ایس میں پیش آیا۔ حادثے کی وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے قابو گاڑی اچانک حجاب ہاؤس میں گھس گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ناصرف حجاب شاپ کو شدید نقصان پہنچا، بلکہ مالک کو بڑے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا گیا، جس کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے