English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے تجربات معطل کر دیے

القمر

نیو یارک( آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے علاج کیلیے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے تجربات عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے اور دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے یا نہیں۔ جنیو میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی افادیت اور محفوظ استعمال کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کے علاج کیلیے اس کا استعمال ترک کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے