جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں قتل ہونے والے صحافی کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ بیٹے کو خبروں کی اشاعت پر قتل کیا گیا، پولیس غلط رنگ دے رہی ہے، والد ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود قصبہ دلدار مندرانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سینئر صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کیا جس کے بعد جیکب آباد پولیس نے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کے مطابق صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل میں ملوث دو ملزمان ریاض دایو اور نظیر دایو کو گرفتار کرلیا ہے اور قتل کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب مقتول صحافی کے والد رحیم جان مندرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل خبریں چلانے کے باعث قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔ پولیس واقعے کو غلط رنگ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے صحافی ذوالفقار مندرانی کو امام شاہ، اکبر دایو، غلام علی اور دیگر نے ملکر قتل کیا ہے۔ دوسری جانب جیکب آباد کے صحافیوں عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، عبدالغنی کھوسو، اعجاز میمن ،آصف علی بھٹی،ایم ڈی عمرانی، یوسف رند، وکی کمار وادھوانی اور دیگر نے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کے قتل میں ملوث اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اورورثا کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ادھرپولیس نے دعویٰ کیا کہ ریاض دایو نے ‘اپنی برادری کی خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر’ ذوالفقار علی مندرانی پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار مشتبہ افراد سے آلہ قتل ‘ٹی ٹی پستول’ کو برآمد کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹ قرار دیدیا
- مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرھماکہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس