English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی تہران پر پابندیاں مزید سخت

القمر

واشنگٹن: امریکا نے تہران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کردیا۔

امریکی حکومت نےغیر ملکی کمپنیوں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کردیا ہےجو جوہری منصوبوں میں تہران کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں جن میں یورپی، روسی اور چینی کمپنیاں شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایسی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرگرمیاں بند کرنے  کیلئے  60 دن کا وقت دیا جا رہا ہے تاہم بوشہر کے بجلی گھر پر کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پرزیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے لیے اسرائیلی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے