English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: 3 سالہ بچی کے قتل کے شبہے میں ٹیچر گرفتار

القمر

جرمنی میں 3 سالہ بچی کی پراسرار موت کی مشکوک ذمہ دار اُس کی اسکول خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی کے علاقے ویرسن میں کنڈرگارٹن اسکول میں پڑھنے والی 3 سالہ بچی کی پراسرار موت نے اُس کی اسکول ٹیچر کو سیکورٹی حکام کی مشکوک نظروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

بچی کے موت کے 2 ہفتوں بعد شک و شبہے کی بنیاد پر پولیس نے 19 مئی کو 25 سالہ خاتون ٹیچر کو گرفتار کیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق اس سے قبل جن اسکولوں میں ایسے واقعات ہوئے ہیں وہاں بھی یہ ٹیچر ملازمت کرچکی ہیں جبکہ حالیہ قتل سے ایک دن پہلے ٹیچر اپنی ملازمت چھوڑنے والی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچی کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جس کے بعد مزید تحقیقات کیلئے فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے