English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے پُل کو بند کردیا گیا

القمر

ریاض: کنگ فہد پل جو کہ سعودی عرب اور بحرین کو آپس میں ملاتا ہے، کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق کنگ فہد پل عام مسافروں کیلئے بند کیا گیا ہے تاہم سامان بردار ٹرک دونوں ممالک سے آجا رہے ہیں۔

پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پل کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاح و مرمت کا کام جاری ہے۔ پُل کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاہم پل کھولنے کی تاریخ ابھی متعین نہیں کی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مطابق کنگ فہد پُل سے امارات، بحرین اور کویت سے سامان بردار ٹرکوں کو آمد و رفت کی اجازت ہے جبکہ تمام ٹرکوں کو آتے یا جاتے وقت سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ فہد پل سے گزشتہ سال آنے جانے والوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کرگئی تھی جو کہ عام تعداد سے 7 تا 8 فیصد زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے