ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا، سابقہ اداکارہ نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ زائرہ وسیم نے بھارت میں ٹڈیوں کے حملوں سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے زائرہ وسیم کے اس ٹوئٹ پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل کے بعد زائرہ وسیم کو ناصرف اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا تاہم اب انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں