English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی سیون کا اجلاس امریکی صدارتی انتخابات کے بعد منعقدکیا جائے، ٹرمپ

القمر

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جی سیون کا سربراہی اجلاس مؤخر کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں روس، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کو بھی شرکت کی دعوت دی جانی چاہیے۔ دنیا کے سات ترقی یافتہ ممالک کا سربراہی اجلاس 10جون کو ہونا ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجتماع کے بعد منعقد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے جی سیون اجلاس کو نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے