English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، جمشید دستی

القمر

ملتان (اے پی پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکزی مقام ہے اس لیے مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت ملتان ہی ہونا چاہیے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی سیاسی پارٹیوں سے مایوسی بڑھتی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی عملاً ختم ہوچکی ہے یہ صرف بیانات کی حد تک یا پھرسندھ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا پہلا جلسہ کبیر والہ میں کرینگے ، جنوبی پنجاب کے سرداروں ،وڈیروں اور یہاں سے برسراقتدار آنے والوں نے کبھی خطے کے عوام سے وفا نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے