English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈینیل پرل قتل کیس، ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد

القمر

سپریم کورٹ نےامریکی صحافی  ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی تو فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نےمجھے خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔

جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ  کیا آپ کے پاس ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ تمام رکارڈ موجود ہے، رکارڈ کو دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ تمام نکات سمجھ سکوں،  پہلے تفصیلی رکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں پھر کیس سنیں گے۔

دوران سماعت عدالت کا وکیل سے مکالمہ ہوا، جسٹس منظور ملک نے کہا کہ  آپ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، آپ نے سزا معطلی کی درخواست میں جو نکات اٹھائے وہ سب غیرمتعلقہ ہیں آپ کو عدالت کی طرف سے اٹھائے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ اغوا برائے تاوان کے لیے امریکی صحافی کو قتل کیا گیا،  جن فوجداری شقوں کے تحت ٹرائل کورٹ نے سزا نہیں دی، کیا ان نکات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا؟ انسداد دہشت گردی کی دفعات نظرانداز کرنےکاٹرائل کورٹ کافیصلہ کیا ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا؟ آپ جن فارنزک شواہد پر انحصار کر رہے ہیں ہم ان کا بھی جائزہ لیں گے جب کہ  کیس کی کچھ دستاویزات نامکمل ہیں وہ بھی پیش کی جائیں۔

عدالت نے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد کر تے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت اور مقتول کے والدین نے ملزمان کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے