English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیم ملک اور شکیل شیخ پی سی بی میں نوکری ملنے تک بولیں گے :عاقب جاوید

القمر

لاہور( جسارت نیوز )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سلیم ملک ہوں یا سابق پی سی بی عہدیدار شکیل شیخ ،کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش ہے کہ اسے بورڈ میں ملازمت مل جائے۔ انٹرویو میں47 سالہ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی ایسی مثال موجود نہیںکہ جو پی سی بی میں ملازمت کرے وہ دوٹوک باتیں بھی کر رہا ہو، اس ملک میں جس کی پی سی بی سے وابستہ ہونے کی تمنا پوری ہوجائے وہ چین سے سوتا ہے،جس کو موقع نہیں ملتا وہ بے چین نظر آتا ہے۔عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان میں ریجن اور ایسوسی ایشن کا کلچر ٹھیک نہیں، اوپر سے نیچے تک ووٹ کے ذریعے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرکے لوگ عہدہ پاتے ہیں،ملکی کرکٹ کی بہتری کا حل اسکول، کالج اور کمیونٹی کرکٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے