English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

القمر

ماڈل صدف کنول اورادا کار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ ماڈل صدف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا نہ جانے لوگ کیوں یہ سوچتے ہیں کہ انھیں دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث شہروز نے سائرہ کو رواں برس فروری میں طلاق دے دی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے