English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو نااہل قرار دے دیا

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن ایسے ظاہر کر رہے ہیں کہ انہیں ہر مسئلے کا حل پتہ ہے جبکہ انہیں کچھ نہیں پتہ۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 40 سال سے امریکی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی حربوں سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے انہیں سب مسئلوں کا حل پتہ ہے۔
 صدر کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن ہمیشہ سے کمزور رہے ہیں اور ان کی انہی کمزوری کی وجہ سے لٹیروں اور شر پسند عناصر کو سر اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑے ہوئے ہیں جبکہ باراک اوباما کے دور میں وہ نائب صدر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے