English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طوفان کے باعث ممبئی میں کرفیو نافذ

القمر

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ  1 لاکھ سے زائد لوگوں کو ساحلی علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بھی شامل ہیں ۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان “سائیکلون نسارگا” 120 سے150 کلومیٹر  میل فی گھنٹہ کی رفتارہوائیں چل رہی ہیں ، بھارت میں یہ 60 سالوں بعد سب سے زیادہ طاقتور طوفان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے  ۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان “سائیکلون نسارگا” 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ممبئی کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے  ۔

طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر ممبئی میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔ ممبئی پہنچنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی بیشتر ٹرینوں کا ٹائم تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ آج ممبئی ایئرپورٹ کیلئے  50 پروازوں میں سے صرف 19 کو ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے