English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی نے 3 متنازع کتابوں پر فوری پابندی لگانے پر حکم دیدیا

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی نے 3 متنازع کتابوں پر فوری پابندی لگانے پر حکم دے دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ ، اہل بیت اورصحابہ کرام کے بارے میں نازیبا مواد کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے۔ مارکیٹ میں موجود تمام کاپیوں کوفوری ضبط کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی نے 3 متنازع کتابوں پر فوری پابندی لگانے پر حکم دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے بارے نازیبا مواد پر مبنی کتب کو ضبط کرکے آئندہ اشاعت پر پابندی لگوائیں۔خلفائے راشدین اور صحابہ کرام ؓکے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب کو بھی فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء اکرام، اہل بیت ،صحابہ کرام کے خلاف نازیبا مواد سے ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔نازیبا مواد پر مشتمل کتب کو مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن آئندہ جمعہ کو ایوان میں پیش کرے۔پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان نے اس اقدام پر اسپیکر اسمبلی کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، خلیل طاہر سندھو، سید حسن مرتضیٰ، محمد معاویہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور رائے ممتاز شریک ہوئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ایس او پیز کے تحت اجلاس منعقد کروانا ممکن نہیں تھا اس لیے متبادل جگہ کا بندوبست کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے