English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سماجی فاصلہ ،ہاتھ صاف کرنے کو یقینی بنایا جائے،عالمی ادارہ صحت

القمر

عالمی ادارہ ِصحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ ،ہاتھ صاف کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

عالمی ادارہ ِصحت  کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جاسکتا، سماجی فاصلہ ،ہاتھ صاف رکھنے اورپبلک ہیلتھ کوبھی یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار میڈیکل ماسک پہنیں، کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹرپولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں، کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔

جنرل ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ  کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ ماسک پہنے، پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اورمجمع میں ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے