English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس فائز عیسیٰ کیس‘صدر پاکستان اور وفاق کی عدالت عظمیٰ میں الگ الگ درخواستیں

القمر

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت اور وفاق نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ میں الگ الگ درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ دونوں درخواستوں میں اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئی ہیں، صدرمملکت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں آج ٹی وی کو 24جولائی 2019ءکو دیے گئے انٹرویو کا مسودہ شامل ہے جس میں صدر مملکت کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے دیے گئے جواب بھی لف کیے گئے ہیں۔ وفاق کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اے آریو کی 15اپریل 2019ءکی میٹنگ اور اس کے منٹس کی کاپی جمع کرائی گئی ہے۔ اس درخواست میں اے آر یو کی ایف بی آر کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے