English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ انگلینڈ، تربیتی کیمپ کے لیے مشکلات کا سامنا

القمر

لاہور(جسارت نیوز)کرکٹرز کی محفوظ ٹریننگ کیلیے فکر مند مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے، ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ ندیم خان اور انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ہیڈ ثقلین مشتاق سے مشاورت کرنے لگے،ڈاکٹر سہیل سلیم بائیو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی حکام سے رابطے میں ہیں، حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد تربیتی کیمپ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شروع کرانے کی پلاننگ ہورہی ہے، ابتدا میں چھوٹے گروپس میں ٹریننگ ہوگی۔ پاکستان اور انگلش بورڈ حکام آئندہ ہفتے ٹیلی کانفرنس میں باہمی سیریز کے حوالے سے مزید پیش رفت کریں گے، شیڈول کو حتمی شکل بھی دے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ ممکنہ مالی بحران سے بچنے کیلیے کوشاں ہے،وہ کورونا وائرس خدشات کے باوجود بند دروازوں کے پیچھے انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کی پلاننگ کر چکا،اس سے کم از کم نشریاتی حقوق سے آمدنی تو حاصل ہوہی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈین ٹیم 9جون کو پہنچ کر قرنطینہ کے بعد جولائی میں 3ٹیسٹ کھیلے گی،اس کے بعد پاکستان ٹیم کو بھی ایک ماہ قبل جولائی کے پہلے ہفتے میں پہنچ کر اگست میں 3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں،مینجمنٹ نے قبل ازیں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ممکنہ 30 کرکٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرنے کا پلان بنایا تھا، اس کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بائیو سیکیور ماحول یقینی بنانے پر بھی پیش رفت ہو رہی تھی،مگر عید الفطر کے بعد کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آ گئی۔بدلتی صورتحال میں تشویش کے سائے گہرے ہو گئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 کرکٹرز ، معاون اسٹاف اور خدمتگار عملے کیلیے انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے بھی فکرمندی بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے