English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انور مقصود کی خود سے منسوب جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ کے خلاف شکایت کرنے کی اپیل

القمر

 کراچی: معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگاراور میزبان انور مقصود نے ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد خود سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کے خلاف شکایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

انور مقصود نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انور مقصود آپ سب  سے مخاطب ہوں۔ آج مجبوراً مجھے اپنے نام سے یہ اکاؤنٹ بنانا پڑا۔ یہ میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔

ڈرامہ نگار نے جاری کردہ دوسری ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں یہ ویڈیو اپنے اصل نام کے ساتھ جاری کر رہا ہوں تاکہ کسی کو اصل اور جعلی اکاؤنٹ میں فرق کرنے میں پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے اپنی دوسری ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ٹوئٹر پر میرا اپنا اکاؤنٹ ’’انور مقصود زیرو ون‘‘ کے نام سے ہے، باقی جتنے بھی اکاؤنٹ ہیں وہ سب جعلی ہیں۔ اور اگر آپ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو اُن جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے