English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکاری کی تعریف کرنے پرعدنان صدیقی کا مداحوں کوشکریہ

القمر

 کراچی: پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو ان کی اداکاری کی تعریفیں کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکارعدنان صدیقی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے انسٹاگرام پرگزشتہ روزختم ہونے والے ان کے مشہور ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ سے متعلق کہا کہ ڈرامہ میں ان کا کردارمنفی اورمشکل تھا لیکن ڈرامہ کا تجربہ ان کے لیے بہترین رہا۔

اداکارنے خاص طورپراپنے مداحوں کا ان کی اداکاری کی تعریف کرنے سمیت نیک تمناؤں کا شکریہ بھی کیا ہے۔ اداکارنے مزید کہا کہ وہ ڈرامہ میں اپنی اداکاری کی تعریفیں دیکھ کربہت خوش ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے