English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کی مصری پیشکش مسترد کر دی

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کے لیے مصر کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوشش باغی ملیشیا کے کمانڈر خلیفہ حفتر کو بچانے کی کوشش ہے۔ لیبیا میں طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی وفاق حکومت کی فوج اور باغیوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ اس دوران حفتر ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے کئی بار ہوائی اڈے سمیت دیگر مقامات پر حملے کیے جا چکے ہیں جب کہ سرکاری فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے کئی علاقے روس، امارات اور مصر کے حمایت یافتہ باغیوں کے قبضے سے آزاد بھی کرا لیے ہیں۔ خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے پسپائی کے بعد مصر نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ لیبیا میں حکومت سازی کے لیے ایک منتخب کونسل تشکیل دی جائے۔ روس اور امارات نے مصری مطالبے کی حمایت کی ہے، تاہم ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اسے مسترد کرتے ہوئے طرابلس میں خلیفہ حفتر کی باغی ملیشیا کو بچانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی قاہرہ کی مرضی سے نہیں ہو گی بلکہ اس کے لیے تمام فریقوں کی رضا مندی اور مناسب پلیٹ فارم ضروری ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے زیرنگرانی لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عالمی ادارے کے مطابق دونوں جانب سے 5، 5نمایندوں پر مشتمل کمیٹی نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے